مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنا چاہیے،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنے چاہئیں،عمران خان کو مشورہ دے سکتا ہوں،سیاستدان اپنا راستہ نہیں بند کرتا۔مجھے گرفتار کرنے کیلئے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تھانہ وارث خان راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں۔حکمران لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں،قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔راولپنڈی کے عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلیں گے،عمران خان کا لاہور میں اچھا استقبال ہوا ،راولپنڈی میں بھی تاریخی خیر مقدم ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چاہے میں گرفتار ہوں یا نہ ہوں عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا۔نسلی اور اصلی مشکل میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے،اداروں سے کوئی لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہدرہ سے ساتھ نہیں جارہا،گجرات سے ساتھ ہوں گا۔ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں،7 سال سے اسی پر الیکشن لڑتا ہوں۔سیاستدان سزاں سے نہیں ڈرتا،جیلوں میں رہا ہوں اور کورٹ مارشل ہوا۔اگر مارا گیا تو رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔سیاست عمران خان کے ساتھ ہے۔سربراہ عوامی مسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودھری برادران میرے بھائی ہیں۔صوبائی سیاست نہیں کرتا،3 خاندانوں سے میرا تعلق ہے۔امید ہے مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشش ہوگی اور بات چیت نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔مجھے گرفتار کرنے کیلئے حکومت ہر کوشش کررہی ہے،عمران خان سے بات ہوگئی،لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کے لیے جا رہا ہوں۔ دوسری جانب شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچی۔ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے معذرت کی،تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکا کر دیا،پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ایف آئی اے اہلکار واپس چلے گئے۔