قازقستان،نوماد ایم ایم اے اسٹائل ورلڈ کپ، پاکستانی باکسروں نے میدان مار لیا۔

0 205

قازقستان،نوماد ایم ایم اے اسٹائل ورلڈ کپ، پاکستانی باکسروں نے میدان مار لیا

قازقستان، آستانہ (خصوصی رپورٹ) قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں نوماد ورلڈ مکس مارشل ارٹ کے زیر اہتمام عالمی باکسنگ مقابلے اختتام پذیر۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسروں نے میدان مار لیا۔ باکسر پرنس باری خان بابڑ سلور میڈل اور باکسر سید حیدر علی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب،ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت 20 ممالک حصہ لے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم نوماد مکس مارشل آرٹ ایم ایم اے کے زیر اہتمام 20 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل نوماد اسٹائل ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی صدارتی تمغہ امتیاز چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، ٹیم کوچ” نعمت اللہ ظہیر، بلوچستان کے باکسروں پرنس باری خان بابڑ اور سید حیدر علی آغا نے کی۔ جبکہ نوماد ایم ایم اے بلوچستان کے صدر صاحبزادہ رفیع الدین، کوچ اور ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری عبدالسبحان عرف حاجی عثمان ترین اور دیگر ٹیم کے ہمراتے ہیں۔ تین روزہ ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں پاکستانی باکسروں نے بہترین کھیل پیش کر کے نہ صرف شائقین اور دیگر ممالک کے افیشلز کے دل جیت لیے۔ بلکہ پاکستان کے لیے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ اس موقع پر پاکستانی باکسروں نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر، صاحبزادہ رفیع الدین اور حاجی عثمان ترین کا سپورٹ کرنے اور قازقستان پہنچانے تک مدد کرنے میں شکریہ ادا کیا۔ اور اپنے میڈلز فلسطینی عوام، شہداء اور مجاہدین کے نام کر دیے۔ اس موقع پر صاحبزادہ رفیع الدین اور حاجی عثمان ترین نے بھی ٹیم منیجر چیئرمین کے۔ کے ۔ایف نعمت اللہ ظہیر کا تعاون کرنے اور قازقستان کا سفر یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے پاکستانی باکسروں کو میڈلز جیتنے اور بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ کے۔ کے۔ ایف ہر وقت ہر میدان میں بلوچستان کی کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو سپورٹ کرے گی بلاشبہ اس ٹورنامنٹ میں باکسروں نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی بلند مقام دلایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.