حکومت کی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کی تیاری، بل جمعہ کو پیش ہوگا

0 91

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی تیاری کر لی، بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 23 کردی جائے گی، یہ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگا۔

 

بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک بڑھا دیا گیا ہے اور ارکان کو ایوان میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صدر آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد اب یہ قانون بن چکا ہے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔…

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.