سکولوں کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،نصیب اللہ مری
سبی (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری کا ایک روزہ دورہ، دورے کے دوران مختلف کالجوں اور اسکولوں کا دورہ کیا، طلبا و طالبات کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دھانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری نے وزارت سنبھالتے ہیں اپنے دوروں کا آغاز کر دیا۔ سبی کا ایک روزہ پر گورنمنٹ گرلز کالج سبی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف کلاس روم کا معائنہ کیا طالبات اور اساتذہ کرام سے ان کے مسائل معلوم کئے
۔ صوبائی وزیر نے اسٹاف روم میں اساتذہ سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے یقین دہانی کرائی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سبی آمد پر سبی سکاوٹ کے طلبا نے سلامی دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بورڈ محمد یوسف بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اختر کھیتران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری سبی نے سکول کے مختلف کلاسز روم کا معائنہ کیا اور طلبا و اساتذہ سے ان کے مسائل سنے۔ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے بریفنگ کے دوران میڈیا
سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ سبی میں ڈویژن سطح کا بورڈ آفس کا قیام بہت جلد عمل میں لارہے ہیں۔ سکولوں کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت سنبھالتے ہی گلوبل ٹیچرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی خالی اسامیوں پر جلد ہی میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے آفیسران کو ہدایات دی کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔