حکمران عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی نمائندگی کررہے ہیں ،حافظ حمد اللہ

0 319

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمران عوام نہیں آئی ایم ایف کی نمائندگی کررہے ہیں غیر کی خوشنودی کے لئے عوام کا گلا گھونٹنا دانشمندی نہیں محض چند ادارے نہیں بلکہ پورے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دی گئی ہیں آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ھال سوات میں جمعیت علمائ اسلام کے زیراہتمام منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام کے دیگر رہنماو¿ں اور مقامی علمائ کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کسی ادارہ کے نہیں بلکہ اداروں میں موجود کالی بھیڑیوں کے خلاف ہے

 

جو ملکی اداروں کے ماتھے پر بدنما داغ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اور تحفظ کے لیے قربانیاں ہم نے دی ہے بوٹ چاٹ کے ذریعے اقتدار تک رسائی حاصل کرنے والے چمچے ہمیں جمہوریت کا درس نہ دے اپنی تنخواہیں پکی کرنے کے لیے ان چمچوں کے ذریعے ملک کی سیاسی قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اچھی روایت نہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کی خاطر موجودہ قابض ملک فروش ٹولے سے ملک کو چھڑانا ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.