ہماری حکومت صرف بلند و بانگ دعوے نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ قدوس بزنجو
کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت مکران کے سرحدی علاقوں میں تجارتی امور سے متعلق اعلءسطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی صوبائی وزرا سید احسان شاہ ظہور احمد بلیدی اکبر آسکانی لالہ رشید بلوچ اور ماہ جبین شیران چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا آئی جی پولیس جی او سی 44ڈویژن آئی جی ایف سی ساتھ کمانڈر نیوی اور دیگر متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں سرحدی علاقوں کے عوام کے زریعہ معاش اور سہولت کے پیش نظر تیل اور اشیا خوردوش کی ایران سے تجارت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس کو سرحدی تجارت کے روایتی طریقہ کار اور مجوزہ ماڈل سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس میں علاقے کے لوگوں کی سرحد پر آمد ورفت اور تیل لانے کے لیئے ٹوکن کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تربت پہنچ گئے،تربت ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر سید احسان شاہ، صوبائی وزیر حیوانات و فشریز حاجی اکبر آسکانی، مشیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی، مشیر ترقی نسواں ماہ جبین شیران، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین، وزیر اعلی کے پی ایس کامران اسد، پی ایس او ٹو وزیر اعلی شیھک شھداد، ڈپٹی کمشنر کیچ نعیم گچکی، اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم، اسسٹنٹ کمشنر دشت خرم خالد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت افضل شہزادہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم بلیدی سمیت سرکاری افسران نے وزیراعلی بلوچستان کا استقبال کیا۔ ۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سڑکیں معاشی ترقی اور امن کے قیام میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں صوبائی حکومت صوبہ میں روڈ نیٹ ورک کو تو سیع دے گی مکران میں قومی شاہراہوں کے وفاقی اور صوبائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا جن سے گوادر بندرگاہ ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران میں وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پی اور جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں شامل شاہراہوں کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائیزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی صوبائی وزراءسید احسان شاہ ظہور احمد بلیدی اکبر آسکانی لالہ رشید بلوچ ماہ جبین شیران چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا آئی جی پولیس رائے محمد طاہر متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے حکام جی او سی 44 ڈویژن آئی جی ایف سی سا¶تھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی