ملک بھر میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

0 12

: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں موسم خشک اور دن میں دھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ این ڈی ایم اے نےموسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم خشک اور دن میں دھوپ رہنے کا امکان ہے،صبح دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی،اس وقت حد نگاہ 3 کلو میٹر ہے،شہر میں اس وقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے،کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،معمول سے کم ہواؤں کے سبب فضائی معیار خراب ہے۔آئی کیو ائر کے مطابق کراچی کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے، کراچی کا ہوا کا معیار 159 ریکارڈ ہوا ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پہ ہے۔این ڈی ایم اے کا الرٹ جارینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہرآج سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔دریں اثنا صبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہے گا تاہم اسموگ اور دھند برقراررہنے کا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اورضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
شمالی اورپہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.