چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ آج ہوگا

0 31

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوجائے گا۔چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، ٹورنامنٹ ہوگا بھی یا نہیں، آئی سی سی پاکستان کی مانے گا یا بھارت کی سائیڈ لے گا، بورڈ میٹنگ میں آج واضح ہوجائے گا۔ پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔محسن نقوی نے کہا ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکاہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.