عدالت نے حکام کو شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روکنے کاحکم دےدیا

0 31

ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ مروت اپنے وکلا ریاض علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ، اسلام آباد کے آئی جی پی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپولیس کو کسی بھی صورت میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے آئی ایچ سی نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران کو مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مروت کی درخواست کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.