وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،شاہد رند
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی پریس کانفرنس
محکمہ تعلیم میں بہت سے اسکول اساتذہ کی کمی کے باعث بند تھے، ترجمان بلوچستان حکومت
صوبائی حکومت نے کنٹریکٹ پالیسی کے تحت مقامی سطح پر اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
میرٹ کا تعین امیدوار کی تعلیمی ڈگریز کے نمبرز کے موازنہ سے کیا گیا ، ترجمان صوبائی حکومت
میرٹ کے اس طریقہ کار کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے ہائیسٹ نمبرز پر مشتمل ڈگریز کے حصول کے لئے کوششیں شروع کردیں ، ترجمان بلوچستان حکومت
اکچھ ایسی شکایات موصول ہوئیں کہ جعلی ڈگریوں کے حصول کی تگ و دو شروع کردی گئی ہے، ترجمان صوبائی حکومت
ابتدائی طور پر یہ شکایات کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سے موصول ہوئیں، ترجمان بلوچستان حکومت
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت
نقل کے ناسور کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی اساتذہ کے بجائے انتظامی افسران سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان بھر میں 430 امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
امتحانی مراکز میں 300 میٹرز کے اندر امیدواروں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد پائے گئے تو ان کے خلاف ایف آئی درج کی جائے گی ، ترجمان صوبائی حکومت
کنٹریکٹ اساتذہ 4 ہزار کے علاوہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے زیر انتظام ٹیسٹ انٹرویو کے تحت بھی لگ بھگ 3891 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات آئندہ ہفتے تک جاری کردئیے جائیں گے ، ترجمان بلوچستان حکومت
یہ مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی فوری طور پر اساتذہ کی بھرتی کا فیز 2 شروع کیا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت
مزید لگ بھگ 9 ہزار اساتذہ میرٹ پر کنٹریکٹ پالیسی کے تحت بھرتی کئے جائیں گے ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
صوبائی حکومت نے ان کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں کا پیکج بہتر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت
تمام مرحلوں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، ترجمان بلوچستان حکومت
ا کسی بھی مرحلے پر کوئی بھی امیدوار جعلی ڈگری یا خلاف قانون کسی بھی کام کا مرتکب پایا گیا تو اسے نہ صرف تین سال کے لئے کسی بھی سرکاری ملازمت سے نااہل قرار دیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کی پریس کانفرنس