نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں ، کور کمانڈربلوچستان

0 35

کوئٹہ میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقادتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں ایک وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے ان کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کالجز, ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، حافظ محمد طاہر اور کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی تقریب میں طالبات نے اقبال کی خودی اور اقبال کے شاہین کے عنوان پر پرجوش تقاریر کیں اور کلام اقبال پر مبنی ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی کور کمانڈر بلوچستان نے بہترین تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرنے پر طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات سے نوازاگیاتقریب کے اختتام پر کور کمانڈر نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ بلوچستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے ذریعے صوبے کا نام روشن کر کے لوگوں کے مایوس کن باتوں کی نفی کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.