یمن میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکا، نوافراد ہلاک، درجنوں زخمی

0 175

صنعاء (این این آئی )یمن کے جنوبی شہر ال دہلیہ میں فوج کی گریجویشن پریڈ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔دھماکا حوثی باغیوں کے میزائل سے ہوا اور دھماکے کی جگہ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے تین اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یمن کی سیکیورٹی بیلٹ فورسز نے ٹوئٹ میں حملے اور پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی بیلٹ فورسز جنوبی یمن علیحدگی پسندں کے محاذ کا حصہ ہیں اور حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں انہیں متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت حاصل ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔دھماکا حوثی باغیوں کے میزائل سے ہوا اور دھماکے کی جگہ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے تین اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنے کے لے یمن میں درآمدات پر سنگین پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اس وجہ سے ملک میں کمرشل سامان اور امداد کی ترسیل بھی سست روی کا شکار ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.