کرسمس اورنیو ائیر کی تعطیلات،ٹرمپ چھٹیوں میں گالف کھیلنے لگے
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چھٹیاں اپنا پسندیدہ گیم گالف کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں۔امریکا میں ان دنوں کرسمس اور نیو ایئر کی تعطیلات ہیں، سب ہی افراد اپنی چھٹیاں اور سردیاں مختلف انداز سے انجوائے کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے تھکا دینے والے شیڈول سے دور ہوکر گالف کورس میں ٹائم گزار رہے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ویسٹ پالم بیچ کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کورس میں گالف کھیلی، وہ آج کل اپنے ہی مار الاگو ریزورٹ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔