کراچی،گھرمیں آتشزدگی سے 3 بہن بھائی جاں بحق
کراچی(ویب ڈیسک) کشمیر کالونی کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ ، عمامہ کے نام سے ہوئی جو تینوں بہن بھائی ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت فیاض ، سعیدہ اورسلمٰی کے نام سے ہوئی جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔