حکومت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بے روزگار کرنے پہ تلے ہوئے ہیں، بی این پی چاغی

0 144

(ویب ڈیسک)
بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی انجینئر زاہد رند ملک شاہد شاہوانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبائی و وفاقی حکومتوں کی طرف ایرانی تیل کی بندش پر پابندی کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بے روزگار کرنے پہ تلے ہوئے ہیں

نام نہاد واٹسپ پر چلنے والی صوبائی حکومت صرف ریموٹ کنٹرول اور واٹسپ پر چلتی ہیں جسکو بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ اور انکے نااہل وزراء صرف اشاروں پہ چلتے ھیں بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش اور گزر بسر انہی ایرانی تیل پر منحصر ہیں اور انکے گھروں کے چولہے یہی سے جلتے ہیں مگر افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کو یہ برداشت نہیں ہوتا کہ ہم اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسکے علاوہ روزگار کے کوئی مواقع موجود نہیں اگر تیل کے کاروبار پر پابندی لگائی گئی

تو بلوچستان کے لوگ نان شبینہ کا محتاج ہوکر خدانخواستہ غلط رستے پر بھی جاسکتے ہیں موجودہ نااہل حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بلند و بانگ دعوے کیے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے لوگوں کیلئے گھر بنائیں گے یہ وعدے اور دعوے اسکے بلکل برعکس ثابت ہوئے کہ حکومت نے روزگار دینے کے بجائے برسرِ روزگار لوگوں سے نوالہ چھین کر انہیں بے روزگار کردیا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے

کہ صوبائی حکومت میں شامل وزراء بھی اپنے آقاؤں کے خوشنودی کیلئے تیل کے پابندی کی حمایت کرکے وزارتیں پکی کررہے ہیں مگر بلوچستان نیشنل پارٹی مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنے غریب و مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ سے باہر لوگوں کے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھا کر پارٹی قومی فریضہ نبھائیں گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.