افغانستان کے ساتھ ہر قسم کے ایکسپورٹ معطل
چمن/پاک آفغان بارڈر پر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی غوث اللہ کی صدارت میں ہڑتال جاری آفغانستان کے ساتھ ہر قسم کے ایکسپورٹ معطل ہوکر رہ گیا ہے اور ہڑتال کے باعث مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے سبزیاں اور فریش فروٹ خراب ہونے کا خدشہ ہے صدر ایکسپورٹ
ایسوسی ایشن حاجی غوث اللہ نے میڈیاں کو بتایا کہ باڈر کے قریب ایک کلو میٹر کے ایریا میں ہمارے ایکسپورٹ ٹرکوں کو چیکنگ کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں روکے جاتے ہیں جس کی وجہ سے فریش فروٹ مرغی گوشت اور مچھلیاں خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹروں کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہیں ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسٹم سے کلیئرنس کے بعد ٹرکوں کو تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے ورنہ ہمارا احتجاج وسیع کیا جاسکتا ہے