بلوچستان کے عوام کے مفادات کاہر فورم پر دفاع کیاجائیگا،گورنر بلوچستان

0 345

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں گورنربلوچستان سیدظہور آغاسے ملاقات کی اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادرمکران ڈویژن میں فش ریز،بارڈرٹریڈ،چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ،غربت بے روزگاری ،منشیات کی تباہی وبربادی سے گورنربلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مکران ڈویژن میں عوام ان سلگتے مسائل سے تنگ آگیے تھے بدقسمتی سے عوام کو

 

سننے والا کوئی نہیں اللہ کی طرف سے دی گئی روزگار بھی حکمرانوں کی آشیر بادسے ٹرالرمافیا نے ختم کردیا بارڈرپر صرف سرمایہ داروں بڑ ے تاجروں اور حکومتی حمایت حاصل کرنے والوں کیلئے آسانی ،چیک پوسٹوں پر معصوم مقامی افراد کی بلاوجہ کی تذلیل ،منشیات کی عام دستیابی سمیت دیگر مسائل سے علاقے کے عوام تنگ آگیے سی پیک سٹی کے عوام کو دووقت کے کھانے کے لالے پڑگی۔ ہر طرف مایوسی ،بدعنوانی ،حکومتی بے حسی ،منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے عوام پریشان تھے ان حالات میں ہم نے عوامی قوت وتائید سے احتجاج ودھرنے شروع کیے بدقسمتی سے حکمرانوں نے تیس دنوں کے بعد ہماری بات سنی ۔اب اگر حکمرانوں نے معاہدوں ہر عمل درآمد نہیں کیا تو دوبارہ ہم ایسی قومی عوامی احتجاج تحریک شروع کریں گے کہ جس کو رکھوانا حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوگا ۔بلوچستان میں دس لاکھ افراد منشیات کا شکار ہیں کیا یہ نوجوان اور یہ ناسور

 

حکمرانوں ،اداروں کو نظر نہیں آرہایا انہیں اپنی مفادات عزیزہے اپنی مفادات کے حصول کیلئے کچھ قوتیں عوام کی جان ومال کو تباہ اورانسانیت کوبرباد کررہے ہیں ۔انسانیت دشمنوں کے خلاف سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔اسموقع پر سید ظہور احمد نے کہاکہ عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنی ہوگی بلوچستان ہم سب کا گھر ہے اس گھر اور اس میں رہنے والوں کی جان ومال کی حفاظت ،ان کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد ہم سب پر فرض ہے ۔حکومت دھرنے شرکاءسے کیے گیے معاہدے پر عمل درآمد کررہی ہے ۔مکران ڈویژن کے عوام کو حکومت سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر فورم پر مصروف عمل ہے ۔دھرنے شرکاءسے کیے گیے معاہدے کے بہت سے مطالبات پر عمل درآمد بھی ہوچکاہے ۔حکومت وعوام ایک ہیں انشاءاللہ مسائل ومشکلات اورپریشانیوںمیں مزید کمی ہوگی ۔ بلوچستان کے عوام کے مفادات کاہر فورم پر دفاع کیاجائیگا قوم کی سلامتی ترقی وخوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے انشاءاللہ بہت جلد عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.