سبی ڈویژن سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے، نصیر احمد کاکڑ
زیارت : جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار این اے 253 سبی ڈویژن نصیر احمد کاکڑ، نامزد امیدوار پی بی 7 خلیل الرحمن دومڑ، امیر زیارت مولوی نور الحق، تحصیل امیر مولوی نقیب اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ کفایت اللہ، سینئر رہنماووں ملک حاجی عبد الباری پانیزئی ، لالا نجیب پانیزئی حاجی باز محمد پانیزئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا سبی ڈویژن سے جمعیت شاندار کامیابی اپنی نام کریگی۔ کارکنان الیکشن کمپئین کے سلسلے میں تیاریاں تیز کریں۔ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہ ہوں۔ مخالفین کے منفی پروپیگنڈے ہماری جیت کی واضح ثبوت ہے۔ ہم نے ان کے منفی پروپیگنڈوں سے متاثر نہیں ہونا ہے، بلکہ آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا پچھلے پانچ سالوں میں سابق نمائندوں نے علاقے کو پسماندگی کی دلدل دھکیلا۔عوام اس مرتبہ سوچ سمجھ کر حق رائے دہی استعمال کریں اور انتخابی نشان کتاب کو یاد رکھیں۔