زئی، خیلی کی سیاست ہمارا طرہ امتیاز نہیں ہے، خلیل الرحمن دومڑ
تمام برادر اقوام کو برابری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بیان
زیارت: جمعیت کے نامزد امیدوار پی بی 7 خلیل الرحمن دومڑ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا زئی، خیلی کی سیاست ان کی جماعت کا طرہ امتیاز نہیں ہے۔
جمعیت کے منشور میں تفریق کی گنجائش نہیں ہے۔ تمام اقوام ان کے سامنے برابر ہے۔زیارت، ہرنائی، سنجاوی میں آباد تمام اقوام کی حیثیت ان کے لئے برابر ہے۔ کامیاب ہوکر میرا مقصد تمام اقوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور انہیں تمام وسائل میں برابر کے شریک ٹہرانا ہے۔
انہوں نے کہا قوم پرستی کی سیاست نے باہمی انس و محبت کا رشتہ ختم کردیا ہے ۔ چند خاندانوں کا وسائل پر قبضہ ہوتا ہے۔ بقیہ اقوام وسائل سے محروم ہوتے ہیں۔ میرا مقصد تمام اقوام کو متحد کرنا ہے اور انہیں برابری کی نگاہ سے دیکھنا ہے۔
8 فروری کو پی بی 7 کے ووٹرز مصنوعی نعروں سے متاثر ہونے کے بجائے کتاب پر مہر لگا کر بلا تفریق خدمت کا موقع دیں ۔