غیر ملکی شہریوں کا چین سے انخلا شروع،سیکڑوں پروازیں منسوخ
بیجنگ(این این آئی )متعدد ممالک نے چینی شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور جاپان کے لیے پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اس پر غور کر رہے ہیں۔ جرمنی نے بھی ایک فوجی طیارہ روانہ کیا ہے، جس کے ذریعے نوے جرمن شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں برٹش ایئر ویز نے چین کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ انڈونیشیا کے لائن ایئر گروپ نے بھی ہفتے سے چین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیتھے پیسیفک ، ایئر فرانس، فن ایئر، یونائٹڈ ایئر لائنز سمیت دیگر کئی کمپنیوں نے بھی پروازیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔