اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس ،یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

0 138

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی ۔ جمعرات کو یہاں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر تیرہ فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فرد جرم عائد کرنے کیلئے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ تیرہ فروری کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،یوسف رضا گیلانی،انعام اکبر سمیت ملزمان کی عدم حاضری پرفرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.