براڈ شیٹ معاملہ ، جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
کمیشن کو افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا ، کمیشن براڈ شیٹ اور آئی اے آر کیانتخاب ، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا ،
براڈ شیٹ معاملہ ، جسٹس (ر)عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک ) براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کمیشن کے سربراہ ہوں گے ، کمیشن کوتحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا ،
کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کیانتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کریگا ، کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کریگا۔اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دی تھی ، انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ،
انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن ان اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا ، جو کسی بھی مصلحت کے تحت بند کیے گئے ،
اس سلسلے میں راسکندر اقبال ، آفتاب احمد شیر پا جیسے بڑے ناموں کے کیس ایک بار پھر کھولے جائیں گے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس(ر)عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی تھی ، ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے جن کی اپنی تحقیقات ہونی چاہیے، مشرف دور میں نواز شریف کیخلاف مقدمات میں عامر عزیز کے ساتھ عظمت سعید بھی شامل رہے،
منتخب وزیراعظم کیخلاف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟ ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جسٹس(ر)عظمت سعید کی تقرری مسترد کرتے ہیں ، جن سے تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے ،
عمران صاحب ہمت کرکے قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپ کو این آراو چاہیے ، دوسرے لفظوں میں کسی بھی شخص کو اپنے یا جن سے اس کا تعلق یا اختلاف ہو ، مشرف دور میں نیب میں نواز شریف کیخلاف مقدمات بنانے میں اسٹیٹ بنک کے عامرعزیز بھی عظمت سعید کے ساتھ شامل رہے۔
[…] صبح جلدی جاگنے سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے، تحقیق […]