متحدہ اپوزیشن کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، خان محمد بڑیچ
- متحدہ اپوزیشن کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، خان محمد بڑیچ
کوئٹہ( ویب ڈیسک) معروف سیاسی سماجی وقبائلی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ریکاڈ سکریڑی حاجی خان محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہےمتحدہ اپوزیشن کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں عوام بھی موجودہ ناہل حکمروں سے نجات چاہتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے کاروباری طبقہ پریشان ہے گزشتہ دو سالوں میں غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے بےروزگاری میں ہر نئے دن کے ساتھ اضافہ کی وجہ سے نوجوان پریشان حال ہے موجود حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہیں لیکن حکمران صرف انتقامی سیاست اور اقدامات میں مصروف ہیں عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار اچکے ہیں اپوزیشن کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موجود حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں