فلم ’پٹھان‘ کے گانے نے عربی میں بھی دھوم مچادی
فلم ’پٹھان‘ کے گانے نے عربی میں بھی دھوم مچادی
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ان ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔
کنگ خان کے پرستاروں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے اور سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ ، جان ابراہم اور دیپیکا نے کتنا معاوضہ لیا؟
فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں اور فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔