دہشت گرد عناصر ملک کے امن و امان کی صورتحال کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں،مٹھا خان کاکڑ

0 273

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر اطلاعات مٹھاخان کاکڑ نے پولیس لائن پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں صوبائی مشیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و امان کی صورتحال کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں بدامنی کی فضا پھیلانا چاہتے ہیں لیکن عوام اپنے سکیورٹی اداروں کی مدد سے

دہشت گردی کی عفریت کا مکمل ختمہ کرے گی خیبرخیبرپختونخوا کی عوام ہمیشہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.