پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت میں پارٹی کے مرکزی رہنماءروزی خان کاکڑ کا کردار
صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہر عام و خاص لوگ بشمول پیپلز پارٹی کے تمام کارکن جنرل سیکرٹری بلوچستان روزی خان کاکڑ صاحب کی قیادت پر نہ صرف اعتماد کرتے ہیں۔بلکہ ان کو پارٹی کے منجھے ہوئے جنرل سیکرٹری کے طور پر دل کی گہرائیوں سے مانتے بھی ہیں۔اعلیٰ حسن اخلاق اور مثالی اوصاف کے مالک روزی خان کاکڑ پورے صوبے میں ایک بہترین سیاسی شخصیت کے طور پر مانے جاتے ہیں۔ آپ کے کردار اور صفات ہمارے معاشرتی روایات کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ عفو و درگزر، صبر و تحمل، قناعت و توکل، خوش خلقی و مہمان نوازی، تواضع و انکساری، خلوص و محبت، اور بے لوث خدمت گاری جیسے اوصاف و اقدار اپ کی پہچان ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم اور ذمہ دار عہدے پر رہتے ہوئے روزی خان کاکڑ نے پارٹی کو صوبہ بلوچستان میں بہترین اور منظم طریقے سے مضبوط کیا ہے۔ روزی خان کاکڑ نے بلوچستان میں پارٹی کے سیاسی و تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی یونٹس بنا رہے ہیں اور نچلی سطح تک اس کی تنظیم سازی کا کام بڑی عمدگی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی سے عوام کی محبت روز بروز بڑھ رہی ہے۔صوبے میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور منظم تنظیم سازی روزی خان کاکڑ کی مرہون منت ہے۔ جنہوں نے پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں۔اسی لیے تنظیمی امور احسن طریقے سے سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔ جس کے مثبت اثرات نمودار ہوتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں دسمبر اورجنوری کے مہینے میں بڑے ,بڑے سیاسی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور آیندہ بھی شمولیت اختیار کرینگے۔ کیونکہ شمولیت کرنے والوں میں بعض بلوچستان اسمبلی کے موجودہ ایم پی ایز ، سابق وزرائ اور بعض سابق ناظمین اور کونسلرز شامل ہیں۔ جو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ جن میں میر سلیم خان کھوسہ، میر محمد عارف جان حسنی، سردار زادہ میر فیصل خان جمالی،حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالروف رند ، میر اصغر رند، میر عبداللہ گورگیج ، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری ، آغا شکیل احمد درانی ، میر فائق ، سردار فتح محمد حسنی , طاہر محمود خان، نوابزادہ جمال خان رئیسانی، میر مولاداد راہیجہ ، میر زبیر رند ، خان صمد خان بادیزئی ، ڈاکڑ فرحان یوسفزئی ، خان محمد کاکڑ ، سردار زادہ میر فیصل خان جمالی، خالد خان جمالی اور میر ریاض خان ہجوانی ، محی الدین بلوچ ، اہم سماجی و سیاسی شخصیت محمد عامر سمیت کئی طاقتور سیاسی شخصیات کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ملکی سیاسی ماحول کو بدل کر رکھ دیگا۔ 2023 کے جنرل الیکشن سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی میں مختلف پارٹیوں کے مزید موجوہ ایم پی ایز بھی شامل ہونگے۔اس طرح انشائ اللہ آئندہ متوقع عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اندیشں مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک قیادت میں موجود روزی خان کاکڑ جیسے رہنماو¿ں کی عظیم
جدوجہد اور قیادت میں عوام کے ووٹ کی طاقت اور اعتماد کی بدولت نہ صرف ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر نمودار ہوگی بلکہ بلوچستان اسمبلی میں اکثریت سیٹیں جیتنے والی پارٹی بھی ہوگی۔ روزی خان کاکڑ جیسے پارٹی نمائندوں اور رہنماو¿ں کی عوامی مقبولیت اور محبوبیت کو دیکھتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں تمام لوگوں کی امیدیں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ہر دور حکومت میں ملازموں کی تنخواہوں کو بڑھانے اور غریب لوگوں کو نوکریوں پر لگانے کا کریڈٹ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی ہی تمام مظلوموں، بےکسوں, بے بیواو¿ں ،یتیموں اور غریبوں کی آواز پر لبیک کہنے والی پارٹی ہیں۔