ایک پرامن ، جمہوری اور سیاسی ریلی میں دھماکہ افسوسناک و حیران کن ہے،محمد آصف ترین

0 61

کوئٹہ: سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکہ انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہے پرامن جہموری ریلی میں دھماکہ جہمور کی سیاست سے بےدخل کرنے کے مترادف ھے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک و انکا لہو قوم کی حیات ھے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء محمد آصف ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے این اے 253 کے امیدوار صدام خان ترین کی قیادت میں سبی کے ریلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک پرامن ، جہموری اور سیاسی ریلی میں دھماکہ افسوسناک و حیران کن ھے حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر اسکی تحقیقات کے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں تاکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار و عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سبی دھماکے میں پی ٹی آئی کے شہد کارکنان بھی اس وطن سرزمین کے فرزند اور کسی ماں باپ کے بچے تھے جو ایک پرامن سیاسی تحریک کیساتھ وابسطہ و جدوجہد کر رھے تھے آج ان بے گناہ شہدا کے خون کا حساب کون دیگا اور کب تک ہم ایسی لاشیں اٹھاتے رہینگے ان شہدا کے لواحقین کے غم برابر کے شریک ہیں تاریخ اس بات کی گواہ ھے کہ ایسے شہدا کا لہو و قربانی کسی بھی قوم و ملک کی حیات ھے ہم ان شہدا کے خون کو کبھی ضائع نہیں ہونے دینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.