نوابزادہ اسفند یار جوگیزئی اپنےقوم کیلئے امید اور عزم کی روشن علامت ہیں

0 73

نوابزادہ اسفندیارجوگیزئی، بلوچستان کے باوقار اور نامور قبائلی و سماجی شخصیت ہیں، جو اپنے عظیم دادا لوگوں کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنا خاندانی اور نواب آیازجوگیزئی کے حکم پر نقش قدم پر چلتے ہوئے، نوابزادہ اسفندیارجوگیزئی نے قبائلی تنازعات کو سلجھانے میں اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی ہے اور اپنی عقل و فہم سے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
نوابزادہ اسفندیارجوگیزئی کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا غریب پروری اور خدمت کا جذبہ ہے۔ ان کی دفتر یعنی نواب ایازجوگیزئی صاحب کے آفس ہمہ وقت غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے کھلی رہتی ہے، جہاں ہر ضرورت مند بے جھجک اپنی بات رکھ سکتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں نہ صرف لوگ اپنی مشکلات کا حل پاتے ہیں بلکہ انہیں سکون اور حمایت کا احساس بھی ملتا ہے۔
نوابزادہ اسفندیارجوگیزئی ایک خودار اور بااثر شخصیت ہیں، جو قبائلی حقوق کے دفاع میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرتے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سرگرم رہ کر، وہ پختونوں کے حقوق کے حصول اور قبائلی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور بے لوث خدمت نے انہیں بلوچستان اور پشتون بلٹ اور اس کے گردونواح میں ایک مثالی راہنما کا درجہ دیا ہے۔
نوابزادہ اسفندیار جوگیزئی، واقعی اپنی قوم کے لیے امید اور عزم کی روشن علامت ہیں، جو ہر قدم پر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے علاقے کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.