غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی سی نصیر آباد

0 78

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے لوکل گورنمنٹ نصیرآباد کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیا دور کے موقع پر انہوں نے اقبال ٹاو¿ن ایڈوکیٹ شبیر شیرازی سٹریٹ مینگل محلہ پوسٹ آفس سمیت دیگر اسکیموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد نذر خان زہری ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی اور بابو محمد اسماعیل بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد ملک عرفان خان کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی کئی اسکیمات زیر تعمیر ہیں جس کے کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ سابقہ ادوارِ کی اسکیمیں جو کہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاحال التوا کا شکار ہیں اور ان کی ٹھیکیداروں کو فنڈنگ کے عمل کو بھی روک دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تمام اسکیموں کو مکمل کروانا انجینیئرز اور افیسران کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا افسران اپنی نگرانی میں تمام ترقیاتی امور کو پایا تکمیل تک پہنچائیں جن اسکیموں کے متعلق عوام کی جانب سے شکایات سامنے آرہی ہیں ان پر فوری طور پر توجہ دی جائے ٹف ٹائل معیاری ہوں تاکہ وہ دیر پا ثابت ہو سکیں ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی امور کی کڑی نگرانی کی جائے اور اسکیموں کا وقتآ فوقتآ جائزہ لے کر تمام ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کی اسکیموں کو مکمل کروانے کے لیے حکام بالا سے روابط میں تیزی لائی جائے اور فنڈز سمیت دیگر درپیش مسائل کے تدارک کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ اسکیمات بھی معیار کے مطابق مکمل ہوں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکے داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ٹھیکے داران کے غیر معیاری کام کی وجہ سے محکمے اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جسے ضلعی انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.