کوئٹہ ایم این اے گوادرکم لسبیلہ اسلم بھوتانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

0 182

کوئٹہ ایم این اے گوادرکم لسبیلہ اسلم بھوتانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان‘ وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف ماہی گیروں کے مسائل سنے بلکہ حل کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا بحیثیت علاقہ نمائندہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ حلقے کے لوگوں کیمسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کروں انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے ماہیگیروں کے تحفظات جائز تھے اور انکو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل تھی انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے گزرگاہوںاور ان کی شکار گاہوں اور روزگار کی تحفظ وزیراعظم کا اعلان یقیناً خوش آئند ہے‘ ہم وزیر اعظم کے اعلان پر تمام ماہیگیروں کو مبارک باد دیتے ہیں کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.