صادق آباد میں ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

0 269

صادق آباد پنجاب کے شہر صادق آباد میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.