لیبیا ساحلی گارڈز نے117غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا
تری پولی تری پولی سے 120کلو میٹر مشرق میںالخمس شہر کے مغربی ساحل پر ساحلی محافظوںنے 117غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا،یہ تارکین وطن ایک ربڑ کی ایک کشتی پر سوار تھے،جن کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا جاتا ہے،ان میں 84مرد15عورتیں اور18بچے شامل ہیں،تارکین وطن کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرطبی امداد فراہم کی گئی،اور انھیں تری پولی کے قریب ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے