پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ5 اپریل تک کھیلا جائیگا
اسلام آباد پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ برائے مینز یکم سی5 اپریل تک کھیلا جائے گا، ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 31 مارچ تک مکمل ہو جائیگا۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے کہاکہ پاکستان سکوائش فیڈریشن نے اسلام آباد میں ہونے والے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے)بین الاقوامی ایونٹس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی ایس اے نے 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ تینوں ایونٹس آئندہ ماہ مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ برائے مینز یکم سی5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔
[…] ڈیسک) خبر دار ! یکم اپریل کو دنیا بھر میںاپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو […]