شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں،حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں،حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے،پی ٹی آئی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبہ کی مظبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں،حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی،صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبہ کی مظبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے اس پر قابو پائیں گے انشاء اللہ۔