ہمیشہ موجودہ حکومت نے ملازمین کے معاملات حل کیے،وزیراعلیٰ بلوچستان
ہمیشہ موجودہ حکومت نے ملازمین کے معاملات حل کیے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیکر معاملات کو خراب کرنے، لوگوں کو اشتعال میں لانے اور بد امنی پھیلانے کی اجازت کسی کو ہرگز نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہمیشہ موجودہ حکومت نے ملازمین کے معاملات حل کیے اور سنے ہیں۔ لیکن اس طریقے کا ماحول بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی
۔ وزیراعلی نے کہا کہ اس ماحول سے نہ صرف عام شہریوں کو تکلیف ہو رہی ہے بلکہ ہسپتالوں، اسکولز، دفاتر اور باقی معاملات تک لوگوں کی رسائی نہ ہونا بلکل مناسب نہیں۔ وزیر اعلی نے دھرنے میں بیٹھے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں اور ایک بہتر انداز میں معاملے پر بات چیت کریں۔ سرکاری ملازمین ہوتے ہوئے اسٹیج پر اس طرح کا ماحول پیدا کرنا
اور اشتعال انگیزی ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ اگر یہ رویہ بند نہیں کیا گیا تو اس کی ذمہ داری ان سب پر عائد ہوگی جو اسٹیج اور ان ریلیوں کو گائیڈ کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہ ایک مطالبہ اور سرکاری احتجاج اب نہیں رہا بلکہ ایک پی ڈی ایم کی طرز کا ایک نیا سیاسی جلسہ ہے جو کسی طرح سے قابل قبول نہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام سرکاری ملازمین کی کارکردگی پر خوش ہیں تو پھر یہ ہماری حکومت کی کامیابی ہے۔ اور اگر وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے
[…] سیف اللہ (ویب ڈیسک)بلوچستان سے تعلق رکھنے والا پشتو کا مشہور گلوکار اعجاز افق […]
[…] (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے […]
[…] ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے […]