تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

2 274

تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈٰسک) تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔ حکومتی اراکین کی تعداد 180 سے کم ہوکر 166 رہ گئی ۔ اپوزیشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ان کے ممبران کی تعداد 162 سے بڑھ کر 176 ہوگئی ۔ حکومتی اتحادی باپ پارٹی کے 4 ممبران نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی اور 2 آزاد ممبران نے اپوزیشن کی حمایت کر دی ہے ۔ ایم کیو ایم کے 7 ممبران نے اپوزیشن کی

 

حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایوان میں ن لیگ کی تعداد 84، پیپلزپارٹی کی 56، ایم ایم اے 15 ہے، اے این پی 1، بی این پی 4، آزاد 2 ممبران اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ حکومت کو ابتک 163 ممبران کی حمایت حاصل ہے ۔ پی ٹی آئی کے 155، ق لیگ کے 4، جے ڈی اے 3، عوامی مسلم لیگ کا 1 رکن ہے۔ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے ہنگو سے رکن خیال زمان کے انتقال کے باعث نشست خالی ہے ۔ حکومت کے 15 سے زائد اراکین منحرف ہیں جو اپوزیشن کی حمایت کا دعوی کر رہے ہیں ۔

You might also like
2 Comments
  1. […] اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان […]

  2. […] عدم اعتماد کا معاملہ ، عمران خان نے تمام ایم پی ایزکو اہم ہدایت جاری کر دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.