بلوچستان میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے،گہرام بگٹی
ڈھاڈر(نامہ نگار)جمہوری وطن پارٹی کے پالیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی صوبائی مشیر لیبر مین پاور نواب زادہ گہرام خان بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے بلوچستان میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے مگر بار بار عدم اعتماد کی تحریک کو نہیں آنا چاہیے بلکے ہمیں صوبے کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے ریکوڈک پر صوبے کے قومی حقوق پر احسن اقدام کیا ہے جس سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیئے روزگار کے دروازے کھولیں گے 8 ہزار ملازمتیں اور 25 فیصد صوبے کو ملنے
والی رقم سے بلوچستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام کے لیئے گیس کی فراہمی کے لیئے کئی بار وفاقی وزیر سے میٹنگ کرچکے ہیں لیکن مرکزی حکومت نے صرف جوٹھی تسلیوں کے ماسوائے اب تک کوئی عملی جامعہ کام نہیں کیا حلقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنے آباو¿ اجداد کی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں احساس ہے کہ حلقہ انتخاب کافی مسائل میں گہرا ہوا ہے موجودہ وقت میں ہم نے کافی مسائل کو حل کیا ہے اور اپنی تمام تر عوامی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے حلقے کے مسائل کو محدود وسائل میں رہتے حل کر رہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی چیئرمین
رکن قومی اسمبلی نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے صوبے اور حلقے کے مفاد عامہ کے لیئے سب سے پہلے وہ رکن ہیں جہنوں نے وزارت سے استعفی دے کر عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا جمہوری وطن پارٹی نے مرکزی حکومت سے اتحاد حمایت اس نقطہ نظر پر کیا تھا کہ صوبے کے لوگوں کو انکے قومی حقوق دیئے جائیں اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لیکن مرکزی حکومت اور اسکے وفد ہمیشہ سے جوٹھی یقینی دہانی کرواتے رہے جس کی وجہ سے پارٹی نے فیصلہ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کسی صورت پیچھے نہیں ہیٹھے گی انہوں نے کہا جمہوری وطن پارٹی شہید نواب اکبر خان بگٹی کے منشور اور انکے کاروان کو جاری رکھے ہوئے ہیں پارٹی پاکستان بھر میں بلارنگ ونسل اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل جاری ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اب تک اس حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں کی گئی لیکن بہت جلد پارٹی کامرکزی اجلاس بلایا جائے گا