شیخ زاہد ہسپتال میں کینسر کے علاج جدید لیبارٹری تعمیر ہو گی،فرح عظیم شاہ

0 268

کوئٹہ ()ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے شہریوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے شیخ زاہد ہسپتال میں کینسر لیب اور جدید مشینری کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے پہلے عوام کو کینسر کے علاج کیلئے دوسرے صوبوں میں جا کر ہزاروں روپے کے ٹیسٹ کروانے پڑتے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کینسر لیب کے مکمل ہوتے ہی ان تمام ٹیسٹ کو فری کرے گی چونکہ کینسر کا علاج مہنگا ہے اور یہاں ممکن نہیں تھا اس

 

لیے صوبائی حکومت نےمریضوں کی مدد کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی مدد شروع کی۔ صوبائی حکومت کو ادراک ہے کہ انڈوومنٹ فنڈ کے ساتھ کینسر ہسپتال اور لیب کا صوبے میں ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے عوامی حکومت نے شیخ زاہد ہسپتال میں جدید کینسر لیب کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ شیخ زاہد ہسپتال میں کینسر کے علاج جدید لیبارٹری تعمیر ہو گی اور وزیراعلیٰ قدوس بزنجونے ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، منصوبوں سے متعلقہ امور فی الفور نمٹائے جائیں اور منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائن طے کر کے مز ید اقدامات کئے جائیں کینسر لیب سے شہریوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی۔ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں میں جدید ہسپتال قائم کررہی ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔ترجمان

 

حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت نے 951 نئی پوسٹوں کی انتظامی منظوری (Administrative Approval) کے لیئے نوٹیفیکیشن پر دستخط کرکے محکمہ فنانس واپس بھجوا دیا جہاں فنانس کے نمائندے کے دستخط ہوکر ہی نوٹیفیکیشن کا اجراءممکن ہے جبکہ سیکریٹری صحت 6.2 ارب کی مالیت کے طبی آلات کی سمری 24 فروری، 2022 کو ارسال کرچکے ہیں، جو محکمہ خزانہ سے منظوری کے بعد ہی وزیر اعلی تک پہنچے گی اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے کئی رکاوٹ نہیں

 

بلکہ محکمہ 3 ارب کے طبی آلات (جن میں MRI اور CT Scan شامل ہیں) کا ٹینڈر 18 مارچ، 2022 کو کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتری کے لئے بھی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشن اور ویژن کے مطابق محکمہ صحت کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں صوبے میں تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ کرونا کے وقت تمام سرکاری افسران اور ڈاکٹرز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، تاہم صوبے میں ڈاکٹرزکو صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت تمام ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.