محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کےلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں‘ نصیب اللہ مری
کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزےر تعلےم مےر نصےب اللہ مری نے کہا ہے کہ محکمہ تعلےم مےں بہتری لانے کےلئے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے مےرٹ کے مطابق بھرتی اور اساتذہ کو اپنے سکولوںمےں حاضری کو ےقےنی بنانے کےلئے بھی اےک پالےسی بنادےا ہے جس سے تعلےمی اداروں کی بہتری اور طلباءکو بروقت تعلےم حاصل کرنے کے مواقع پےدا ہوں گے ‘ےہ بات انہوں نے اپنے دفتر مےں پ ر سے خصوصی بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ محکمے کی جانب سے جتنے بھی آسامی خالی ہے ان کو مےرٹ کے مطابق بھرتےاں کرے گی کسی کی مداخلت برداشت کرےنگے اور نہ ہی کسی کی سفارش پر بھرتیاں ہوں گے بلکہ صاف و شفاف طرےقے سے تقرر کرنے کےلئے تمام تقاضے پورا کرنے کےلئے کارروائی جاری ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلےم کی بہتری اساتذہ کو سکول اور طلباءکو تعلےم حاصل کرنے کےلئے کامےاب پالےسی بنائےنگے اور ےہ پالےسی ہم سب کےلئے قابل قبول ہونگے بلکہ اس سلسلے مےں اساتذہ محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کرےنگے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم تعلےم کو سنجےدگی سے نہےں لےں گے اس وقت تعلےم کی بہتری ناممکن ہے ہمےں چاہئے کہ تعلےم کو اپنا کر اپنے بچوں کو سکول مےں بھےجنے کےلئے بھی اس پر توجہ دےں ۔