حضرت علی ؑکی شان اور علم و شجاعت و صبر و تقویٰ و عدل پوری کائنات پر آشکار ہے، ملائکہ شاہ

0 395

لاہور(پ ر)معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ شاہ نے کہا کہ حضرت علیؑ نے خود فرمایا ہے کہ ’’میری کی ساڑھے چار سالہ دَورِ خلافت میں نہ کوئی بھوکا سویا اور نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی‘‘۔ آپؑ ہی کا یہ بھی قول ہے کہ ’’دنیا میں زندگی ایسے گزارو کہ جب تک تم زندہ رہو لوگ تم سے ملنے کے مشتاق رہیں اور جب دنیا سے فوت کرجاؤ تو تمہیں اچھے القاب سے یاد کریں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولا علی کی یوم شہادت پر لاہور میں منقدہ مجلس میں کہیں ملائکہ شاہ نے کہا کہ حضرت علی ؑکی شان اور علم و شجاعت و صبر و تقویٰ و عدل پوری کائنات پر آشکار ہے۔ جہاں ان کے علم کا خزینہ ’’نہج البلاغہ‘‘ کی شکل میں آج بھی موجود ہے وہیں حضرت علی ؑاسلامی جنگوں میں کفار و مشرکین کے مدمقابل میدان میں ہمیشہ ڈٹے رہے اور اسلام کو فتحیاب کرکے ہی لوٹے۔ کائنات کی یہ پہلے اور آخری شخصیت ہیں جن کی ولادت کعبہ میں اور شہادت مسجد میں ہوئی۔ ان کے فضائل و کمالات سے اسلامی تاریخیں بھری پڑی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.