کرینہ کپور کے والد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

3 135

کرینہ کپور کے والد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکار رندھیر کپور کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، اسپتال انتظامیہ بھارتی اداکار رندھیر کپور کی طبعیت کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے اپنا کورنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اور ان کی طبیعت بھی مسلسل

خراب ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ممبئی کے کوکیلابین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش سیٹھی نے اداکار رندھیر کپور کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے تاہم ان کے متعدد ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر ان کی صحت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔اس سے قبل اداکار رندھیر کپور کے بھتیجے رنیبر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے تاہم انہوں نے خود کو فوری قرنطینہ کرلیا تھا جس کے باعث ان کی طبیعت میں جلد بہتری آئی اور آج کل وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ مالدیب میں چھٹیاں منارہے ہیں۔

You might also like
3 Comments
  1. […] ڈیسک)مقامی اسپتال سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں عابد علی کا کہنا تھا کہ آج […]

  2. […] ڈیسک)ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں مہم سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی […]

  3. Impurce says

    doxycycline dosage Please protect your skin pre and post laser treatments with Dr.

Leave A Reply

Your email address will not be published.