جج کی رخصت ،پنک ریزیڈینسی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 13 جون تک ملتوی
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث پنک ریزیڈینسی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 13 جون تک ملتوی کردی گئی ۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پنک ریزیڈینسی ریفرنس کی سماعت ہوئی،ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے 13 جون تک ملتوی کردی گئی ۔واضح رہے کہ ریفرنس میں آصف زرداری کے ساتھی آفتاب میمن سمیت 19 ملزمان نامزد ہیں ،ملزمان پرگلستان جوہرمیں 2 پلاٹ غیرقانونی طورپر ریگولرائزڈکرانے کاالزام ہے ،نیب کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اقدام سے خزانے کو 4 ارب روپے کانقصان پہنچا۔