ملک بھر میں سحری اوقات میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ہے، عمر ایوب خان

0 140

اسلام آباد ملک بھر میں سحری کے اوقات میں 99.78 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال رہے اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروفاقی وزیر بجلی عمرایوب خان نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کی ٹیمیں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور کام کر رہی ہیں اور سحر و افطار کے اوقات میں عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.