پیپلزپارلیمانی بورڈ کا اجلاس ،بلاول بھٹو کے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انتخابات کے خواہشمند امیدواروں سے انٹرویو، متعدد کے نام فائنل
اسلام آباد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انتخابات کے خواہشمند امیدواروں سے انٹرویو لئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو کے بعد حتمی امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلئے۔پی کے 100 سے حضور خان اور پی کے 101 سے انیس خان کے نام فائنل کرلئے گئے۔پی کے 102 سے سعید الرحمان اور پی کے 103 سے محمد ارشد خان ،پی کے 104 سے ملک اسرائیل خان اور پی کے 105 سے ملک ندیم کے نام فائنل کرلئے گئے،پی کے 106 سے شاہ خالد آفریدی اور پی کے 107 سے سہیل خان آفریدی کے نام کوحتمی شکل دیدی گئی ،پی کے 110 سے شعبان علی، پی کے 113 سے نجیب اللہ محسود اور پی کے 114 سے عمران مخلص کے نام فائنل کرلئے گئے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حتمی امیدواروں کو انتخابی مہم زوروشور سے چلانے کی ہدایت کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم کے حوالے سے جلسے سے خطاب کا بھی فیصلہ کیا۔