حکومتی ناسمجھی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہبازشریف

0 119

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتار سے پھیل رہی ہے،بے حسی اور غفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کو ہے، ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ ہفتہ کو قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک دن میں کورونا سے78 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اورتشویش کا اظہارِکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتارسے پھیل رہی ہے، اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز، ماہرین، تجزیہ نگاروں اوررہنماو ں کے خدشات کی تصدیق ہے، حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرزاورسمجھ رکھنے والا ہرباشعور شخص گھبرایا ہوا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے جس میں وفاق اورصوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بے حسی اورغفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کوہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں، ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کورونا کے پھیلاو اور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا، پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل دے اوراپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.