بجلی کی آنکھ مچولی اورلوڈشیڈنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں ، مولانا عبد الرحمن رفیق

0 181

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمدایوب مولانا مفتی عبد الغفور مدنی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردارمحمد نورزئی ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل مفتی محمد ابوبکر اور دیگر نے کہا ہے کوئٹہ سے بجلی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کیاجائے بجلی کی آنکھ مچولی اورلوڈشیڈنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کیسکو کے شکایات مراکز کے ٹیلی فون نمبرز دن رات مصروف رکھے جاتے ہیں اور کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے کم ولٹیج اور اور بجلی کے بار بار آنے جانے سے بجلی سے چلنے والی آشیاء فریج بلب واٹر مشین استری وغیرہ جل جاتے ہیں اسی طرح بجلی سے استفادہ کرنے والے درزی ،الیکٹرانک مشینیں بنانے والے کاروباری حضرات کو کافی نقصان کا سامنا ہےکرانی روڈ بدل خان اسٹریٹ میں 200واٹ ٹرانسفارمر تاحال نہ لگایا جاسکا چھوٹے ٹرانسفارمر کے بار بار جلنے سے عوام احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمو چوک ،ائرپورٹ روڈ ،کلی عمر روڈ ،کلی کوتوال سے ملحقہ دیگر گنجان آباد محلوں میں 14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سےکیسکو نے صارفین کو شدیدذہنی اذیت کا شکار بنا دیا ہے کیسکو کرانی فیڈر اور مرکزی شکایات سیل بھی غیر فعال رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں موسم گرم ہوتے ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کیسکو نے بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈیشڈنگ مزید بڑھا دی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔ کیسکو کے شکایات مراکز کے ٹیلی فون نمبرز دن رات مصروف رکھے جاتے ہیں تاکہ عوامی شکایات سے دور رہا جا نواں کلی سمیت اکثر گنجان آباد کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہاکہ دن اور شام کے اوقات میں بجلی بند رکھ کر صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا گیا ہے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کے معاملات زندگی شدید متاثر ہو ہورہے ہیں، کوئٹہ میں بجلی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کیسکو کی مجرمانہ غفلت کے باعث صارفیں مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں بالخصوص کرانی فیڈر کے اہلکاروں سے باز پرس کی جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی شکایات کے پیش نظر اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.