جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنما ملا بہاوالدین انتقال کرگئے

0 328

جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنما ملا بہاوالدین انتقال کرگئے مولانا فضل الرحمان سمیت جمعیت کی قیادت کا اظہار افسوس

جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنما قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خادم خاص اور دیرینہ ساتھی ملا بہاوالدین گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹرمولاناعطاءالرحمن نے پڑھائی جنازے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مولانا مفتی محمد روزی خان،مولانا خورشید احمد،حاجی بشیر احمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ،حافظ مسعود احمد، جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں،اراکین صوبائی وقومی اسمبلی، مرکزی اور صوبائی شوری کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ملا بہاوالدین کی وفات پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ اور دیگر قائدین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملا بہاوالدین کی جمعیت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی وفات سے خالی ہونےوالا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا مرحوم کی فاتحہ خوانی نواں کلی کوتوال میں جاری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.