ملک ریاض اور آصف زرداری کی لیک آڈیو، پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا
ملک ریاض اور آصف زرداری کی لیک آڈیو، پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی لیک آڈیودرست ہے اور عمران خان کی جانب سےبھی اس آڈیو کی تردید نہیں کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نیب کے کیسز میں 15 سے 20 بار پیش ہوچکا ہوں،کیس کے ملزمان کراچی سے آتے ہیں اور حاضری لگا کر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے مگر نیب کے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالت پیشی پر جتنا خرچہ ہوتا ہے،اس کا حساب لگا لیں کہ کُل خرچہ سب کا کتنا بنتا ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ ملک ریاض اورآصف زرداری کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں کیوں کہ نہ عمران خان اور نہ آصف زرداری نے آڈیو کی تردید کی اور صرف شاہ محمود قریشی نے تردید کی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ انھوں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا۔
[…] عمران ریاض خان کو گرفتار کیوں کیا گیا، حکومت کا رد عمل سامنے آگیا […]
[…] پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر اسرار طورہر جاں بحق..لاش کہاں سے برآمد ہوئی؟ […]