شوبز چھوڑنے کی خبریں، معروف اداکارہ نے حقیقت بتادی
شوبز چھوڑنے کی خبریں، معروف اداکارہ نے حقیقت بتادی
بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہنے اور اداکاری ترک کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ای ٹائمز ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں دیپیکا ککڑ نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا
جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا شوبز کو الوداع کہہ رہی ہیں۔اداکارہ نے انٹرویو میں کہا ‘لوگوں نے میرے گزشتہ انٹرویو میں کہے گئے الفاظ کو غلط سمجھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ دی ہے، اس لیے میں صرف یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ ایسا کچھ نہیں ہے’۔