قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سید علی ظفر کی ملاقات

0 94

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پی ٹی آئی کے رہنما اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر  سید علی ظفر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
اہم سیاسی و قومی نوعیت کے امور  پر تبادلہ خیال

سیدال خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید علی ظفر کو خوش آمدید کہا

سینیٹر سید علی ظفر نے سیدال خان ہو بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی

ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں دوسرے معاملات زیر غور آئے ۔

ہاؤس کمیٹی کو موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان بالا اہم فورم ہے ، مشاورت اور مفاہمت سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ اور پی ٹی آئی پارلیمانی رہنما کے مابین تبادلہ خیال

ایوان بالا وفاقی اکائیوں کا نمائندہ ایوان ہے ، صوبوں اور وفاق میں رابطوں کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان

مجھے بڑی خوشی ہے کہ سینیٹر سید علی ظفر جیسے زیرک قانون دان ایوان بالا کا حصہ ہیں ۔ سیدال خان

ایوان بالا میں قانون سازی ، آئیندہ پیش ہونے والے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال

سینیٹر سید علی ظفر مثبت سوچ کے مالک ہیں ، سینیٹ میں انکا کردار لائق تحسین ہے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان

حکومت میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام دوست بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سینیٹر علی ظفر سے تبادلہ خیال

سینیٹر علی ظفر سے ذاتی تعلق ہے ، قانون سازی کے امور میں معاونت کو خوش آمدید کہیں گے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ

جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ

معاشی مسائل کو تدبر اور مفاہمت سے حل کرنے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ

سینیٹر سید علی ظفر نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا
دونوں رہنماؤں نے معاونت کاری بڑھانے پر اتفاق کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.